خواتین کا یہ احتجاج 'سی اے اے مخالف جوائنٹ ایکشن کمیٹی' کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔
بلدیاتی انتخاب کے ضابطہ اخلاق کے پیش نظر احتجاج کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، کیوں کہ 25 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج ظاہر ہوں گے۔
چوں کہ دبیر پورہ میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی تھی جس کے باعث اس علاقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا اطلاق ہوتا ہے جس کی وجہ سے پولیس نے 25 جنوری کو احتجاج کی اجازت نہیں دی۔
اس سلسلے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر مشتاق ملک اور رکن وسیلہ نے خواتین کو نئی تاریخ سے آگاہ کیا اور کثیر تعداد میں اس احتجاج میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔