مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور حیدرآباد کے ایم پی اسدالدین اویسی کی گاڑی پر ہوئے حملے Attack On Owaisi in UP کے خلاف حیدرآباد کی تاریخ مکہ مسجد کے قریب کچھ لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے احتجاجوں کو منتشر کردیا۔ وہیں پولیس نے معاملے کو دیکھتے ہوئے چارمینار کے اطراف سیکوریٹی کو سخت کردیا۔
وہیں مکہ مسجد کے امام و خطیب مولانا حافظ محمد رضوان قریشی نے نماز جمعہ کے موقعہ پر اسدالدین اویسی کی سلامتی کےلیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی کے علاوہ کارپوریٹرز اور دیگر موجود تھے۔ Protest, shutdown in old Hyderabad over attack on Owaisi
یہ بھی پڑھیں: Strongly Condemned Attack on Asaduddin Owaisi: پیرزادہ عباس صدیقی نے اسدالدین اویسی پر حملے کی سخت مذمت کی
واضح رہے کہ ایک انتخابی جلسے سے واپسی کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور حیدرآباد کے ایم پی اسدالدین اویسی پر چند شرپسندوں نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا اور ان کی گاڑی کو نشانہ بناکر کر کئی راؤنڈ گولیاں چلائی۔ Protest in Hyderabad After Attack On Owaisi