ETV Bharat / state

حیدرآباد: جگن موہن ریڈی کی قیام گاہ کے سامنے احتجاج - جگن کی قیام گاہ کے قریب تقریبا 300 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیام گاہ کے سامنے بجرنگ دل نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر بجرنگ دل نے ریاست میں مندروں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔

protest in front of y. s. jaganmohan reddy's residence in hyderabad telangana
جگن موہن ریڈی کی قیام گاہ کے سامنے احتجاج
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 4:54 PM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیام گاہ 'لوٹس پاونڈ' کے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ بجرنگ دل کے کارکنان نے آندھرا پردیش میں مندروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

بجرنگ دل نے ریاست میں مندروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے جگن کی قیام گاہ کے محاصرہ کی اپیل کی تھی۔

پولیس کی بڑی تعداد کو ان کی قیام گاہ کے قریب تعینات دیکھا گیا جس نے ان کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر ان کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔ پولیس اور ان میں بحث و تکرار بھی ہوئی۔

جگن کی قیام گاہ کے قریب تقریبا 300 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.