ETV Bharat / state

Protest in Hyderabad: تلنگانہ ڈی جی پی دفتر کے سامنے احتجاج، کانسٹیبلز کی سبکدوشی کی عمر میں اضافہ کا مطالبہ

کانسٹیبلز کی ملازمتوں کے لیے امیدواروں کی حد عمر میں دوسال کا اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امیدواروں کی بڑی تعداد نے تلنگانہ ڈی جی پی کے دفتر کے سامنے پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا اوران سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ Protest in front of DGP office in Hyderabad

تلنگانہ ڈی جی پی کے دفترکے سامنے ملازمتوں کے امیدواروں کا احتجاج

author img

By

Published : May 9, 2022, 4:03 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں ڈی جی پی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم وہاں پر پہلے ہی سے موجود الرٹ پولیس اہلکاروں نے ان کو روک دیا۔ اس موقع پر پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی اورکچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔ Protest in front of DGP office in Hyderabad

اس دوران متعدد مظاہرین سڑک پر بیٹھ کر پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کرنے لگے۔بعد ازاں پولیس نے ان احتجاجیوں کو گرفتارکرتے ہوئے بولارم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ان احتجاجیوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر تقرر کیلئے اعلامیہ کو دو سال کی تاخیر سے جاری کیاجس کی وجہ سے وہ ملازمت کی اہلیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر قبل ازیں ڈی جی پی اور وزرا سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاملہ کو ان کے علم میں لایاگیا تھا تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ اور محکمہ محابس میں کانسٹیبلز کے عہدوں کیلئے حد عمر 35 برس سے گھٹاکر30 برس کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: KTR Social Media: 'تلنگانہ کے بے روزگارنوجوان آئندہ چھ ماہ تک سوشل میڈیا سے دور رہیں'

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.