ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں جاری احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس احتجاج میں مشہور اداکار پرکاش راج شامل ہونا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا-

آج بھی پولیس کی جانب سے احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی گئی۔ کالج انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، لیکن طلبا وطالبات نے اس قانون کو واپس لینے تک یہ احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔