ETV Bharat / state

Protest in Hyderabad Old City نصابی کتاب میں حضور اکرمؐ کی تصویر کی اشاعت کے خلاف مسلم نوجوانوں کا احتجاج

author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 9, 2023, 2:23 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے پرانے شہر کے ایک اسکول کی چوتھی جماعت کی سماجی علم کی کتاب میں حضور نبی کریمﷺ کی تصویر شائع کی گئی۔ جس کے خلاف مسلم نوجوانوں نے احتجاج کیا۔

Etv Bharat
Etv BharatProphet Muhammad

حیدرآباد: نصابی کتاب میں محسن انسانیت حضور اکرمؐ کی تصویر کی اشاعت پر اسکول کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے پرانا شہر حیدرآباد کے کالا پتھر پولیس اسٹیشن کے سامنے مسلم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کل شب احتجاج کیا۔ برہم نوجوانوں نے اس واقعہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ان نوجوانوں نے میڈیا کو بتایا کہ بوائز ٹاون اسکول کی چوتھی جماعت کی سماجی علم کی کتاب میں یہ تصویر شائع کرتے ہوئے حضور اکرمؐ کی شان اقدس میں کستاخی کی کوشش کی گئی۔

ان نوجوانوں نے کہاکہ 5دن پہلے ہی اس سلسلہ میں فلک نماپولیس سے شکایت کی گئی تھی تاہم اس شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے ذریعہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا گیا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس کتاب کا پرنٹر امیگوز بکس انٹرنیشنل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پرنٹر کو تصویر کی اشاعت کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس کتاب کی اشاعت کرنے والے کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ اس کو ڈسٹری بیوٹ کرنے والے جس کا دفتر اے پی کے ویزاگ میں ہے، کے کارپوریٹ آفس کے خلاف بھی فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ کالاپتھر پولیس اسٹیشن میں پبلشر، کارپوریٹ آفس اور نصابی کتابوں کی تقسیم کرنے والوں کے خلاف فوجداری معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن بچوں کو یہ کتابیں تقسیم کی گئی ہیں، اس کی فہرست حاصل کی جائے گی۔ اگر یہ کتابیں آن لائن بھی ہیں تو ان کو واپس لینے کو یقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اس معاملہ میں سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ ایڈیشنل ڈی سی پی شیخ جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ حضور اکرمؐ کی تصویر شائع نہیں کی جاسکتی۔ اس سے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچی۔ مسلم نوجوانوں کی شکایت پر ایک معاملہ درج کیاگیا ہے جس کا کرائم نمبر129/2023ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعزیرات ہند کی دفعہ 153a,295,504,120bکے تحت یہ معاملہ درج کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پرنٹر کو ملزم بنایا گیا۔گرفتار شدگان سے ڈی سی پی آفس میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس کے بعد ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے یہ بھروسہ دلایاکہ ان افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.