قبل ازیں جمعہ کے پیش نظر چارمینار اور اس کے اطراف و اکناف میں سکیوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کچھ مصلیوں کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کررہے تھے۔
پولیس نے پرامن احتجاج کر رہے مظاہرین کو منتشر کردیا اور کچھ احتجاج کو حراست میں لے لیا۔
عوام نے پولیس کے رویہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاجیوں پر غیرضروری طور پر سختی برتی جارہی ہے اور انہیں حراست میں لیا جارہاہے، جبکہ پرامن احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔
واضح رہے کہ چار مینار کے اطراف و اکناف ریپڈ ایکشن فورس و تلنگانہ سپیشل پولیس کے علاوہ پانی کی توپیں تیار رکھی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی نماز کے بعد مسجد کے سامنے اسی طرح کا احتجاج کیا گیا تھا۔