ETV Bharat / state

پروفیسر کودنڈارام کی ایک روزہ بھوک ہڑتال

تلنگانہ جن سمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے الزام لگایا کہ تلنگانہ حکومت کورونا وائرس کو روکنے میں ناکام ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 3:10 PM IST

انہوں نے اس مسئلہ پر ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔

تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا،سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈاوینکٹ ریڈی اور دوسروں نے اس بھوک ہڑتال کی حمایت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کودنڈارام نے مطالبہ کیا کہ ہر غریب خاندان کو حکومت کی جانب سے 7500روپئے کی مالی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں آئی رقومات کا حساب دیاجائے

۔ساتھ ہی مرکز سے وصول فنڈس پر بھی وضاحت کی جائے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت کی جانب سے غریبوں سے مکمل انصاف تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایل رمنا نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کی کئی مرتبہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے خواہش کی گئی تھی۔

تاہم اس مطالبہ کو حکومت کی جانب سے نظرانداز کردیاگیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ جب کورونا سے متاثر تقریباً تمام افراد کا علاج گاندھی اسپتال میں کیاجارہا ہے تو پھر حکمران جماعت ٹی آرایس کے اس موذی مرض سے متاثر ارکان اسمبلی کا علاج پرائیویٹ اسپتالوں میں کیوں کیاجارہا ہے؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا کے علاج کو آورگیہ شری اسکیم کے تحت لایاجائے جو غریبوں کے مفاد میں ہوگا۔

چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ معاشی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے غریبوں کی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام میں کورونا کا خوف پایاجاتا ہے،کورونا کی جانچ کے کام میں توسیع دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.