حیدرآباد کے راجندر نگر میں پروفیسر جے شنکر ایگریکلچرل یونیورسٹی میں انگور کے باغوں کو 19 فروری سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ Professor Jayashankar Agricultural University Opens Vineyards to the Public
زرعی یونیورسٹی کے سائنسدان انگور کے تقریباً 50 اقسام کی کاشت کاری یہاں کر رہے ہیں۔ جو سب عوام کے کھانے اور خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یونیورسٹی حکام عوام کو یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں کہ وہ نہ صرف انہیں دیکھ سکیں بلکہ باغ میں گھوم پھر کر اپنی پسند کے انگور اور دیگر میوے کھائیں اور پسندیدہ انگور خریدیں۔
کئی برسوں سے یونیورسٹی کے اہلکار اسی طرح سے انگور بیچتے رہے ہیں۔ تاہم کورونا کی وجہ سے شہر میں گزشتہ دو سال سے وزیٹرز کو انگور کے باغ میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اب جبکہ کورونا زوال پذیر ہے تو یہ اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین انگور کے باغوں کی سیر کر کے اپنی پسند کے انگور خریدیں۔ حکام راجندر نگر زرعی یونیورسٹی میں سات ایکڑ اراضی پر انگور کے باغات اگا رہے ہیں۔صرف نامیاتی کھاد کا استعمال کرتے ہوئے یہاں انگور اگائے جاتے ہیں۔ جو کہ خالص قدرتی ہوتے ہیں۔3
زرعی یونیورسٹی حکام کے مطابق اس نمائش میں انگور کے 50 سے زیادہ اقسام دستیاب ہیں۔ یہاں مختلف انگور کو کاٹنے، کھانے اور خریدنے کی سب کو سہولت ہے۔ Agricultural University on Grape Cultivation
انگور کی کاشت کے وسائل کا یہ مرکز درختوں سے تازہ پھلوں کو چننے اور چکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ لوگ افراد خاندان کے ساتھ یہاں کی سیر کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں۔