حیدرآباد: وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ حیدرآباد کے سلسلہ میں وسیع تر سیکوریٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ مودی 26مئی کو تلنگانہ کے دارالحکومت میں انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی)کی 20ویں یوم تاسیس میں شرکت کریں گے اورطلبہ سے خطاب بھی کریں گے۔ Security Arrangements for PM’s Visit to City۔ وزیراعظم شجرکاری کریں گے، یادگاری تختی کی نقاب کشائی انجام دیں گے اور آئی ایس بی کے مائی اسٹامپ و خصوصی لفافہ کو جاری کریں گے۔
مزید پڑھیں:PM Modi To Visit Hyderabad And Chennai: وزیر اعظم 26 مئی کو حیدرآباد اور چنئی کا دورہ کریں گے
وزیراعلی تلنگانہ کے بنگلور دورہ کے پیش نظر چیف سکریٹری سومیش کمار،وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ ان کے دورہ کے سلسلہ میں سخت سیکوریٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے ٹریفک تحدیدات بھی عائد کردی ہیں۔اندرون تین ماہ وزیراعظم کا شہرحیدرآباد کا یہ دوسرا دورہ ہے۔جاریہ سال 5فروری کو انہوں نے شہر کے نواحی علاقہ مُنچٹل میں مساوات کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی تھی۔ وزیراعظم کا بی جے پی کی ریاستی قیادت کی جانب سے شاندار استقبال کیا جائے گا۔
یو این آئی