ETV Bharat / state

Mango Prices Move Up: حیدرآباد میں ’آم‘ عام آدمی کی دسترس سے باہر، قیمتوں میں اضافہ کا امکان - حیدرآباد میں آم کی قیمت

پھلوں کے بادشاہ آم کی قیمت میں جاریہ سال تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اضافہ کا امکان ہے۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ شہر کی اہم کوتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کی شہر کے نواح میں منتقلی اس کی اہم وجہ سمجھی جارہی ہے۔ Price of mangoes in Hyderabad markets likely to go up

حیدرآباد میں ’آم‘ عام آدمی کی دسترس سے باہر، قیمتوں میں اضافہ کا امکان

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 2:23 PM IST

حیدرآباد میں ہر سال فروری کے دوسرے ہفتہ سے جون کے آخری ہفتہ تک شہر میں آمد شروع ہوجایاکرتی تھی تاہم اس مرتبہ آم کی ہنوز آمدنہیں ہوپائی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ کا امکان ہے اور آم، عام آدمی کے دسترس میں نظرنہیں آرہا ہے۔ ہر سال تلنگانہ کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش کے مختلف اضلاع سے حیدرآباد کو بڑے پیمانہ پر آم لائے جاتے تھے تاہم اب تک شہر میں صرف الفونزو، حمایت، بے نشان اور رسال جیسی آم کی قسمیں ہی پہنچ پائی ہیں اور ان کی قیمتوں میں بھی کافی اچھال درج کیاگیا ہے۔ Mango Prices Move Up

یہ بھی پڑھیں:

شہر میں کیرل کے حمایت آم کی قیمت 500 روپیے فی کلو ہے جبکہ گذشتہ سال آم کی اس قسم کی قمت 300 روپیے فی کیلو تھی۔آم کے تاجرین نے کہاکہ آم کے شوقین افراد کو اپنے پسندیدہ پھل کے لئے مزید ایک ماہ انتظارکرناپڑے گااور قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں کیرل سے آم کی ہی آمد ہوپائی ہے اور اس کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اس مرتبہ تلنگانہ اور اے پی کے آمد کی کافی کم آمد فی الحال ہوئی ہے۔رسال آم 200 روپیے اور بے نشان 200 روپیے کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.