تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون کی مرمت کے کاموں کا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے معائنہ کیا۔
انہوں نے اے آئی سی سی کے سکریٹری کے ساتھ ان کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ پی سی سی عاملہ کمیٹی ہال، سٹنگ ہال میں لائٹنگ، بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے رائے حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: شیخ پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
بعد ازاں انہوں نے اے آئی سی سی کے سکریٹریز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ ریاست میں کانگریس پارٹی میں نئی جان ڈالنے کی کوشش میں مصروف ریونت ریڈی نے اب اپنی توجہ گاندھی بھون کے کاموں پر بھی مرکوز کی ہے۔
نئے صدر پی سی سی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ انہوں نے گاندھی بھون کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
یو این آئی