ETV Bharat / state

حیدرآباد میں طوفانی بارش: نقصانات پر صدر و وزیراعظم کا اظہار افسوس

ریاست تلنگانہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حیدرآباد میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بارش کی وجہ سے رونما حادثات میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

President and Prime Minister express regret over losses due to heavy rains in Hyderabad
حیدرآباد میں طوفانی بارش: نقصانات پر صدر و وزیراعظم کا اظہار افسوس
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 9:15 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے تلنگانہ کی گورنر تملی سائی سوندرا راجن اور وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے فون پر بات کی اور ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ صدر نے بارش کی وجہ سے ہوئی اموات پر صدمہ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن ریڈی سے فون پر بات کی اور تلگو ریاستوں میں بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دونوں وزرائے اعلیٰ سے ہرممکن مدد کا تیقن بھی دیا۔

وزیراعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’کے سی آر اور وائی ایس جگن سے فون پر بات کرکے تیز بارش کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی اور مرکز کی جانب سے راحت اور بچاؤں کاموں کےلیے ہرممکن مدد مہیا کرنے کا تیقن دیا‘۔ انہوں بارش متاثرین سے اظہار یگانگت کیا۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارش کے باعث جان و مال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو مقامی انتظامیہ کے رہنما خطوط پر عمل کرنا چاہئے۔

بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں نائیڈو نے کہا کہ زیادہ بارش کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی خبر افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا ’’تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور اڈیشہ میں زیادہ بارش کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی خبر افسوسناک ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔ میری شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.