اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ مساجد کمیٹیاں مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق نماز کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ جائے نمازوں کو مساجد سے ہٹایا جارہا ہے، اس کی جگہ فرش پر ہی نماز ادا کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
فرش پر نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے نشان لگائے جارہے ہیں، ہر فرد کے درمیان دو گز کے فاصلے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ریاستی حکومت نے اب تک کسی بھی قسم کی ہدایات جاری نہیں کی ہیں، اکثر مساجد کمیٹیوں کو ابھی ریاستی حکومت اور علماء کی ہدایات کا انتظار ہے۔

کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے اور سینیٹائزیشن کے معاملے میں حکومت کی ہدایات کے بعد ہی اس سلسلے میں غور کیا جائے گا۔
مساجد کمیٹیوں نے بھی عوام سے وضو گھر پر ہی بنا کر آنے کی اپیل کی اور کہا کہ بغیر ماسک افراد کو مسجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مساجد صرف فرائض کیلئے کھولیں گی، سنت و نوافل گھر پر ہی ادا کریں۔