ETV Bharat / state

درگاہ یوسفین میں کے سی آر کی صحتیابی کے لیے دعا

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 7:38 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور انہیں ایراولی میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں کوارنٹائن کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ان کی صحتیابی کے لیے آج درگاہ یوسفینؒ میں دعا کی گئی۔

درگاہ یوسفین میں کے سی آر کی صحت یابی کےلیے دعا

کے سی آر کی صحتیابی کے لیے حیدرآباد میں واقع درگاہ حضرت یوسفینؒ میں دعا کی گئی اور چادر گل چڑھائی گئی۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی، وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم اور حج کمیٹی کے چیئرمین محمد مسیح اللہ خان نے درگاہ حضرت یوسفین نامپلی پہنچ کر چادر چڑھائی اور وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی جلد صحت و لمبی عمر کے لیے دعا کی۔

گذشتہ روز کے ٹی آر نے ٹویٹ کر کے اپنے والد کے سی آر کی کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق اطلاع دی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔

تلگودیشم پارٹی کے صدر چندرا بابو نائیڈو، فلم اسٹار و سابق مرکزی وزیر چرنجیوی، بی جے پی صدر بنڈی سنجے و دیگر سیاسی رہنماؤں نے ٹویٹ کر کے، کے چندر شیکھر راؤ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.