ETV Bharat / state

ناگرجناساگر ڈیم میں بجلی کی پیداوار روک دی گئی

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کرشنا ندی کے پانی سے متعلق تنازعہ چل رہا ہے۔ آندھراپردیش نے اس خصوص میں کرشناریوربورڈ سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پروجیکٹ میں کم پانی ہونے کے باوجود تلنگانہ حکومت بجلی کی پیداوار کررہی ہے۔

ناگرجناساگر ڈیم میں بجلی کی پیداوار روک دی گئی
ناگرجناساگر ڈیم میں بجلی کی پیداوار روک دی گئی
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 7:06 PM IST

تلنگانہ کے ناگرجناساگر ڈیم میں بجلی کی پیداوار بجلی کی کمپنی تلنگانہ جینکو نے روک دی ہے۔

گزشتہ ماہ کی 29تاریخ سے ناگرجناساگر میں بجلی کی پیداوار کا کام کیاجارہا تھا۔11دنوں میں 30ملین یونٹ بجلی کی پیداوار جینکو نے کی۔

اس مسئلہ پر دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں تنازعہ چل رہا ہے۔پڑوسی ریاست آندھراپردیش نے اس خصوص میں کرشناریوربورڈ سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پروجیکٹ میں کم پانی ہونے کے باوجود تلنگانہ حکومت بجلی کی پیداوار کررہی ہے۔

اے پی نے اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کو بھی مکتوب روانہ کیا تھاتاہم دوسری طرف تلنگانہ کا یہ ماننا ہے کہ قواعد کی مطابق تلنگانہ کی جانب سے بجلی کی پیداوار کا کام کیاجارہا ہے۔تلنگانہ نے اے پی کے رائل سیما لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.