حیدرآباد: ٹی آر ایس رہنما کی کویتا نے کہا ملک کے اہم مسائل مذہبی تعصب، عدم رواداری، غربت اور بے روزگاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر تلنگانہ جاگرتی و رکن قانون ساز کونسل کویتا نے تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس حیدرآباد یونٹ کی جانب سے منعقدہ خون کا عطیہ کیمپ کے انعقاد کے موقع پر خون کا عطیہ دینے کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے اگر غربت، بےروزگاری اور مذہبی تعصب کا خاتمہ کر دیا جائے تو آزادی کے 100 سال مکمل ہونے سے قبل ہمارا ملک عالمی سطح پر نا قابل تسخیر طاقت کا حامل بن جائےگا۔Blood Donation Camp Organized in TRS Bhavan
رکن کونسل Kavitha Donates Blood نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال کی مثبت تبدیلی کے لائحہ عمل کو قطعیت دیں۔انہوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں جن اسکیمز کو نافذکیاہے ان کو ملک بھر میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو یہ سونچنا چاہئے کہ موجودہ حالات کو کیسے بدلا جائے۔ ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ ہم سب کو ملک کی ترقی کے لیے از سر نومحنت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غرباء و مستحق افراد کی ترقی میں ان کی مدد کرے۔ کویتا نے کہا کہ پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے متعارف کی گئی اسکیمز پرمرکز کی تنقید درست نہیں ہے۔
قبل ازیں کے کویتا نے کے کیشو راؤ رکن راجیہ سبھا کے ہمراہ خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح انجام دیا۔اس موقع پر اراکین اسمبلی گوپی ناتھ، دانم ناگیندر، مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی،ٹی ایس فوڈ کارپوریشن چئیرمین ایم راجیو ساگر، جی ناگیش،سابق ڈپٹی مئیر با با فصیح الدین، اور دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Padma Devender Reddy Birthday: میدک رکن اسمبلی کی سالگرہ پر خون کا عطیہ کیمپ منعقد