ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایم مہندر ریڈی نے کہا کہ ضبط شدہ گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں متعلقہ عدالت کو منتقل کرنا مشکل ہوگا اور نہ ہی گاڑیوں کو رکھنے کےلیے مناسب جگہ میسر ہے لہذا گاڑیوں کو مالکان کے حوالے کردیا جائے۔ اس سلسلہ میں ڈی جی پی نے ریاست کے تمام اسٹیشن ہاوز آفیسرس کو کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کمپاونڈنگ فیس ادا کرنی ہوگی اور ریکارڈ کےلیے گاڑی کے دستاویزات کی نقل داخل کرنی ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سٹی پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کی گئی گاڑیوں کو پانچ سو روپئے جرمانہ کی ادائیگی کے بعد مالکان کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 179 کے تحت بک کی گئی گاڑیوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد حوالہ کردیا جائے گا جبکہ دفعہ 188 کے تحت ضبط کی گئی گاڑیوں کو صرف عدالت کے حکم پر ہی مالکان کے حوالہ کیا جاسکتا ہے۔
صرف حیدرآباد میں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار گاڑیوں وک ضبط کیا گیا ہے۔