ETV Bharat / state

بھوک ہڑتالی سی پی آئی رہنما کو پولیس نے زبردستی اسپتال منتقل کردیا

تلنگانہ آرٹی سی ورکرز کی ہڑتال کی حمایت میں بھوک ہڑتال کرنے والے سی پی آئی لیڈر کے سامباسیوا راو کی بھوک ہڑتال کو پولیس نے زبردستی ختم کروانے کی کوشش کی۔

سی پی آئی لیڈر کے سامباسیوا راو کی بھوک ہڑتال
author img

By

Published : Oct 28, 2019, 3:07 PM IST

پولیس کل شب پارٹی ہیڈ کوارٹرس مخدوم بھون پہنچی اور ان کو زبردستی وہاں سے اٹھا کر پہلے بیگم بازار پولیس اسٹیشن اور پھر وہاں سے نمس اسپتال منتقل کردیا، کیونکہ ان کی صحت بگڑ رہی تھی۔
راو نے اسپتال میں داخل کروانے کے باوجود اپنے بھوک ہڑتال جاری رکھی اور کسی بھی قسم کے علاج کیلئے تعاون سے انکار کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرٹی سی ملازمین کی جے اے سی کے مطالبات کی تکمیل تک وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو ہڑتال کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران چندرشیکھرراو کی گرفتار پر انہوں نے ہی احتجاج کیا تھا۔
انہوں نے حکومت کے رویہ کے خلاف غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور یہ الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراو نے آرٹی سی کے اثاثہ جات کی چوری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
انہوں نے ملازمین کو برطرف کرنے حکومت کے قدم کو بھی غیر منصفانہ اور نامناسب قرار دیا تھا۔ اسی دوران آرٹی سی جے اے سی کے معاون کنوینر راجہ ریڈی نے الزام لگایا کہ ورکرس کی حمایت میں پُرامن طورپر بھوک ہڑتال کرنے والے سی پی آئی لیڈر کو زبردستی طورپر بھوک ہڑتالی کیمپ سے اٹھا کر اسپتال منتقل کیاگیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.