اطلاعات کے مطابق گوللا پلی پولیس نے ستیش نام کے ایک شخص کی موت کے معاملہ میں ایک مرغہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقامی افراد نے پولیس کو بتایا تھا کہ ’ستیش کی موت کا ذمہ دار مرغہ ہے۔' پولیس اسٹیشن میں مرغے کے کھانے کا معقول انتظام کیا جارہا ہے اور اس کی اچھی دیکھ بھال بھی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرغوں کی لڑائی کے لیے اس مرغہ کی ٹانگ پر چاقو باندھے گئے تھے جس کے بعد وہ بھاگنے کی کوشش کی اور ستیش اسے پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران مرغے کی ٹانگ پر لگی چاقو سے ستیش کا عضوِ مخصوص کٹ گیا اور بھاری مقدار میں خون بہنے لگا۔
مقامی لوگوں نے زخمی ستیش کو جگتیال ہسپتال منتقل کیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ اس واقعہ کی شکایت کے بعد پولیس نے مرغے کو گرفتار کرلیا۔