ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کا تلنگانہ دورہ - وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ کی 25 سے 27 تک تلنگانہ کے دورہ پر رہیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ PM Modi to visit to Telangana on 25th Nov

PM Modi to visit to Telangana
PM Modi to visit to Telangana
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 11:51 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس ماہ کی 25 سے 27 تاریخ تک تلنگانہ میں وزیراعظم نریندر مودی چھ عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی حیدرآباد میں بھی روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ راج بھون میں ایک رات قیام کرنے کے بعد وزیراعظم اگلے دن تروملا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم مودی اس سے پہلے ریاست کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو انتخابات میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی انتہائی سرگرم ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کے رہنما و مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اب تک کئی ریلیوں سے خطاب کرچکے ہیں۔ بی جے پی نے ریاست میں اپنا منشور جاری کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا جبکہ ریاست میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی امید ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: مودی نے تلنگانہ حکومت سے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی

واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ تلنگانہ سمیت دیگر چار ریاستوں کے اسبملی انتخابات کے نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.