ETV Bharat / state

Telangana Politics وزیراعظم مودی کا 8 جولائی کو تلنگانہ دورہ - تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات

ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔ Telangana Politics

pm modi visit
pm modi visit
author img

By

Published : Jul 3, 2023, 7:11 AM IST

ورنگل: مرکزی وزیر سیاحت اور ثقافت جی کشن ریڈی نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ریاست میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے 8 جولائی کو تلنگانہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ورنگل میں ایک ویگن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں ماہانہ 200 ویگنیں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی 5,587 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے قومی شاہراہوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ اسی دن 1,127 کروڑ روپے کی گرین فیلڈ ہائی وے اور 587 کروڑ روپے کی سڑکوں کی ترقی کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جی کشن ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ مرکز نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ذریعہ تسلیم شدہ رامپا مندر کی ترقی کے لئے 69 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔

اس دوران انہوں نے ریاست میں علاقائی رنگ روڈ پر آؤٹر رنگ ریل پروجیکٹ (او آر آر پی) کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ او آر آر پی کا مقصد وجئے واڑہ، گنٹور، ورنگل، میدک اور ممبئی ریلوے لائنوں کو جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 350 کلومیٹر پر محیط آر آر آر کی تعمیر کے لیے 26,000 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت درکار ہوگی، جس میں سے 50 فیصد فنڈز مرکزی حکومت فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ پر بی جے پی کی نظر، شہر حیدرآباد میں مودی کی ریلی کا منصوبہ

واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں بالخصوص حکمراں پارٹی، بی جے پی اور کانگریس پارٹی کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔ بی جے پی کے کئی رہنما تلنگانہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ جبکہ کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی تلنگانہ کا دورہ کیا اور ریلیوں سے خطاب کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.