ETV Bharat / state

PM Modi Addresses in Hyderabad: تلنگانہ میں بی جے پی کی عوامی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے - حیدرآباد نیوز

بھارتیہ جنتا پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو میٹنگ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ کے عوام ڈبل انجن والی حکومت کا راستہ بنا رہے ہیں۔ PM Modi says people of Telangana yearn for 'double engine' growth

PM Modi address to bjp meeting in hyderabad
بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹو کی میٹنگ سے وزیر اعظم کا خطاب
author img

By

Published : Jul 3, 2022, 8:51 PM IST

Updated : Jul 3, 2022, 10:32 PM IST

حیدر آباد: بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹو کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کی ثقافتی کامیابیوں اور تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ اپنی لگن اور محنت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہم نے ہر بھارتی کی زندگی کو آسان بنانے کا کام کیا ہے۔ ہم ترقی کو ہر شعبے تک لے جانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تلنگانہ فن، ہنر، محنت مہارت سے بھرا ہوا ہے۔ تلنگانہ قدیمی اور طاقت کا ایک مقدس مقام ہے۔ جس طرح سے شہر حیدرآباد ہر ہنر کی امیدوں کو نئی اڑان دیتا ہے۔ اسی طرح بی جے پی بھی ملک کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ ملک کی خواتین بھی آج محسوس کر رہی ہیں کہ ان کی زندگی آسان ہو گئی ہیں، ان کی سہولتیں بڑھ گئی ہیں۔ اب وہ ملک کی ترقی میں مزید حصہ ڈال سکتی ہے۔ تلنگانہ کے غریبوں کو مفت راشن ملنا چاہئے، غریبوں کو مفت علاج ملنا چاہیے۔ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کا فائدہ سب کو بلا تفریق مل رہا ہے۔ یہی تو سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا عام شہری کا بی جے پی پر اتنا بھروسہ ہے۔

تلنگانہ میں بی جے پی کو جو عوامی حمایت حاصل تھی اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کی ایک اور جھلک ہم نے گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں دیکھی، جب بی جے پی کو بے مثال کامیابی ملی۔ 2019 کے انتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی کو جو عوامی حمایت حاصل ہوئی تھی اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس اجلاس عام میں وزیراعظم سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔ امت شاہ نے کہا کہ کے سی آر اپنے فرزند کے ٹی آر کی ملازمت کے لئے پریشان ہیں۔ انہیں اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنانے کی فکر ہے۔ تلنگانہ میں اگلی باری نہ کے سی آر کی ہے اور نہ ہی ان کے بیٹے کی بلکہ اب یہاں بی جے پی کی باری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP National Executive Meeting in Hyderabad: حیدرآباد میں بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو میٹنگ کے اہم نکات

Last Updated : Jul 3, 2022, 10:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.