ETV Bharat / state

PM Modi Posters on LPG Cylinders ایل پی جی سلنڈروں پر مودی کی تصویر لگا کر ٹی آر ایس نے نرملا سیتا رمن کو نشانہ بنایا - مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

ایل پی جی سلنڈروں پر لگائے گئے پوسٹروں میں ہر سلنڈر کی قیمت (1,105 روپے) کے ساتھ مودی کی تصویریں دکھائی گئی ہے۔ PM Modi posters on LPG Cylinders

ایل پی جی سلنڈروں پر مودی کی تصویر
ایل پی جی سلنڈروں پر مودی کی تصویر
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 9:54 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 10:11 PM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے پی ڈی ایس کی دکان پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر نہ ملنے پر تلنگانہ کے ضلع کلکٹر کی کھنچائی کے ایک دن بعد، تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے حامیوں نے ہفتے کے روز ایل پی جی سلنڈروں پر پی ایم مودی کے پوسٹر چسپاں کر دئے۔ PM Modi posters on LPG Cylinders

ایل پی جی سلنڈروں پر لگائے گئے پوسٹروں میں ہر سلنڈر کی قیمت (1,105 روپے) کے ساتھ مودی کی تصویریں دکھائی گئی ہے۔ ٹی آر ایس نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کو لے کر وزیر اعظم کو کئی بار نشانہ بنایا ہے۔

ٹی آر ایس قائدین نے بتایا کہ 2014 میں جب مودی وزیر اعظم بنے تو ایل پی جی کی قیمت صرف 410 روپے تھی۔ ٹی آر ایس لیڈر کرشنک مانے نے ایل پی جی سلنڈروں پر مودی کے پوسٹروں کی ویڈیو کلپ کے ساتھ ٹویٹ کیا، آپ مودی جی کی تصویریں چاہتے تھے، آپ یہاں دیکھ سکتی ہیں نرملا سیتا رمن جی۔

ٹی آر ایس نے یہ احتجاج نرملا سیتا رمن کی جانب سے کماریڈی کے ضلع کلکٹر جیتیش وی پاٹل کی فیئر پرائس شاپ پر وزیر اعظم کی تصویروں کی نمائش نہ کرنے پر تنقید کے ایک دن بعد کیا ہے۔

انہوں نے کھلے عام اپنے غصے کا اظہار کیا کہ مرکز پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت چاول فراہم کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود تلنگانہ میں ان دکانوں پر وزیر اعظم مودی کی تصویریں نہیں لگی ہیں۔

سیتارامن بی جے پی کی لوک سبھا مائیگریشن اسکیم کے تحت یکم ستمبر سے ظہیر آباد لوک سبھا حلقہ کے دورے پر تھیں۔ مرکزی وزیر کے اس اقدام کی مختلف حلقوں سے تنقید ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 3, 2022, 10:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.