ETV Bharat / state

وزیراعظم کا نیشنل کانفرنس پرحملہ

وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ پر کشمیر کے لیے الگ وزیراعظم کی وکالت پر سخت نکتہ چینی کی اور کانگریس و اتحاد والی پارٹیوں کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنا نقطہ نظر بیان کریں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 2, 2019, 11:19 AM IST

وزیراعظم نے حیدرآباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں ایسی خبریں ہیں کہ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے لیے ایک الگ وزیراعظم ہونا چاہئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ بھارت کے لیے دو وزیر اعظم؟ کیا آپ اس سے مطمئن ہیں؟ کانگریس کو جواب دینا ہوگا اور عظیم اتحاد کے سبھی رہنماؤں کو بھی اس کا جواب دینا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنر جی، آندھر پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائڈو اور شردپوار سے بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا وہ عمر عبداللہ کے بیان سے اتفاق رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک مخالف طاقتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسی ذہنیت کی وجہ سے یہ لوگ سرجیکل اسٹرائک پر سوال کرتے ہیں۔

Intro:Body:

mudassir

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.