تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے محبوب نگر کے ونپرتی ضلع کے گوپال پیٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مذکورہ وزیر نے کہا کہ بدھارام کے تالاب کو متوازن آبی ذخیرہ میں تبدیل کرنےسے 40،000 ایکڑ اراضی میں پانی پہنچایا جاسکتا ہے۔
اس ضمن میں انھوں نے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
"پلے ندرا"(گاوں میں شب گزارنا) پروگرام کے تحت مذکورہ وزیرنے بدھارم میں قیام کیا۔ آج انھوں نے گاوں میں لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل کی جانکاری حاصل کی۔
وزیر نے کہا کہ بدھارام تالاب جو کلواکرتی آبی پرجیکٹ سے منسلک ہے اور پہلے ہی، پیدا مندڈی، گنا پورم،ونا پرتی، منڈلز کو پانی سپلائی کررہا ہے۔ اس تالاب کو ریزروائر میں تبدیل کرنے سے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے گا۔