ETV Bharat / state

'عوام ڈیلٹا پلس سے متعلق تشویش کا شکار نہ ہوں' - اردو نیوز تلنگانہ

ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ سرینواس راو نے کہا کہ دوسری لہر میں ڈیلٹا شکل کا تجربہ ملک کو ہوا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے مل کر اس کا مقابلہ کیا ہے۔ ڈیلٹا پلس کے کم معاملات بعض ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔ اس شکل کے تعلق سے فکرمندی کی کوئی بات نہیں ہے۔

'عوام ڈیلٹا پلس سے متعلق تشویش کا شکار نہ ہوں'

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 2:33 PM IST

تلنگانہ کے ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ سرینواس راو نے کہا ہے کہ ریاست میں ریکارڈ سطح پر کووڈ ٹیکہ اندازی کا کام کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ کے عرصہ کے دوران تقریبا ایک کروڑ افراد کو ٹیکے دیئے گئے۔ اگست تک بقیہ افراد کو بھی ٹیکے دئے جائیں گے۔ انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ریاست کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کورونا کی ڈیلٹا پلس شکل کے تعلق سے تشویش کا شکار نہ ہوں۔

دوسری لہر میں ڈیلٹا شکل کا تجربہ ملک کو ہوا۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے مل کر اس کا مقابلہ کیا ہے۔ڈیلٹا پلس کے کم معاملات بعض ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔اس شکل کے تعلق سے فکرمندی کی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تلنگانہ ریاست ابتدا ہی سے اس وبا کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کررہی ہے۔منصوبہ بند طریقہ سے کووڈ کی ٹیکہ اندازی کا کام کیاجارہا ہے۔محکمہ نے دوسری لہر پر مکمل طورپر قابو پایا ہے۔ریاست میں اموات کی شرح بھی کم ہے۔ریاست میں اس تعلق سے پریشان کن صورتحال پائی نہیں جاتی۔انہوں نے مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے ٹیکوں کی فراہمی پر کہا کہ مرکز نے ٹیکوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ ریاست کے بیشتر افراد جنہوں نے پہلا ڈوز لیا ہے ان کو دوسراڈوز جولائی میں دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: مارکاپورم آر ٹی سی بس ڈپو میں آتشزدگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.