ETV Bharat / state

Farm Laws Repealed: 'عوام ارباب اقتدارسے زیادہ طاقتور'

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 5:46 PM IST

تلنگانہ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ عوام کی طاقت ہمیشہ اقتدار میں رہنے والوں کی طاقت سے زیادہ ہوتی ہے۔ آج ایک بار پھر یہ بات ثابت ہوئی ہے۔

Repeal of farm laws: ارباب اقتدارسے زیادہ طاقتورعوام ہیں'

تلنگانہ کے وزراء کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے مرکز کے تین زرعی قوانین سے دستبرداری اختیار کرنے وزیراعظم مودی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو کسانوں کی جیت قرار دیا۔

کے ٹی آر نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والوں کی طاقت سے زیادہ ہمیشہ عوام کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔ آج ایک بار پھر اس کی وضاحت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ زرعی بلز کی مخالفت میں ٹی آر ایس پیش پیش رہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے ان سیاہ قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ملک کے کسانوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی طاقت کا ثبوت پیش کیا ہے۔

پرامن احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے اپنے مطالبات کو منوایا ہے۔ کے ٹی آر نے جئے کسان اور جئے جوان کا نعرہ بھی لگایا۔

ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ سیاہ زرعی قوانین کے خلاف کسان مسلسل احتجاج کررہے تھے۔ انہوں نے ایک سال تک پولیس کی گولیوں ، لاٹھی اور واٹر کینن کا سامنا کیا اور تحدیدات کو بھی برداشت کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کے باوجود اپنے احتجاج کو برقرار رکھا جس پر مرکزی حکومت کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کو مجبور ہوگئی۔ یہ کسانوں کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کسانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ سارے ملک کے کسان آج جشن منا رہے ہیں۔ کسانوں نے اپنے اتحاد اور طاقت کے ساتھ مرکزی حکومت کو جھکنے پر مجبور کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.