ETV Bharat / state

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں دو تاجر ہلاک - تلنگانہ کے پداپلی

تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے ملیال پلی کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد لاپتہ سونے کا پتہ پولیس نے لگایا ہے۔

Peddapalli Gold Merchants Accident: Police Chases Missing Gold
تلنگانہ: سڑک حادثہ میں دو تاجر ہلاک، مسروقہ سونا برآمد
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 6:31 PM IST

تلنگانہ میں 2 روز قبل ایک سڑک حادثہ میں 2 جویلرس ہلاک ہوگئے تھے۔ سونے کے تاجر 5.6 کلو سونا کے ساتھ ایک کار میں جارہے تھے کہ راماگنڈم کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دونوں ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کے بعد سونے کے کچھ حصہ کا سرقہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایمبولنس کے ڈرائیور اور ایک ٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راماگنڈم کے کمشنر پولیس ستیہ نارائنا نے کہاکہ ایمبولنس ڈرائیور جی لکشماریڈی اور ایمرجنسی ٹکنیشین تاج الدین نے کچھ سونا پولیس کے حوالے کیا تھا اور بقیہ سونا چھپالیا تھا۔ کمشنر پولیس نے کہاکہ یہ سونا، اس حادثہ میں ہلاک سونے کے تاجروں کے خاندانوں کو مناسب دستاویزات پیش کرنے کے بعد حوالہ کیا جائے گا۔ سونے کے دو تاجر 55 سالہ کے سرینواس راو اور 45 سالہ رام بابو، ضلع کے ملیالاپلی گاوں کے قریب ان کی تیز رفتار کار کے الٹ جانے کے حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کا تعلق پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے گنٹور ضلع سے ہے۔

وہ تلنگانہ میں سونے کے تاجروں کو سونا فروخت کیا کرتے تھے۔اس حادثہ کے ساتھ ہی ایمبولنس اسٹاف وہاں پہنچا جس نے کار میں پائے گئے زیورات کو پولیس کے حوالے کردیا تاہم بقیہ 2.3 کیلو سونا کا پتہ نہیں چل پایاتھا۔یہ تاجر اپنے ساتھ 5.6 کیلو سونے کے ساتھ جارہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.