ETV Bharat / state

Peanut Farmers Protest in Adilabad: عادل آباد کی بوتھ مارکٹ یارڈ کے قریب مونگ پھلی کے کسانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 5:17 PM IST

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کی بوتھ مارکٹ یارڈ کے قریب کسانوں نے مونگ پھلی کے تھیلوں کے ساتھ چلچلاتی دھوپ میں احتجاج کیا۔ ان کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مونگ پھلی کی خریداری کو یقینی بنایاجائے۔ Peanut Farmers Protest in Adilabad

عادل آباد کی بوتھ مارکٹ یارڈ کے قریب مونگ پھلی کے کسانوں کااحتجاج

عادل آباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کی بوتھ مارکٹ یارڈ کے قریب کسانوں نے اپنی مونگ پھلی کی فصل خریدنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ان کو سمجھاتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی بات کہی، تاہم کسانوں نے واضح کیا کہ مونگ پھلی کی خریداری تک ان کی جد و جہد جاری رہے گی۔ Peanut Farmers Protest in Adilabad

انہوں نے اس موقع پر انتباہ دیا کہ مونگ پھلی کی خریداری نہ کرنے پر احتجاج میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ اس احتجاج کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوگئی اور صورتحال کچھ دیر کے لئے کشیدہ ہوگئی کیونکہ کسانوں نے اپنے ٹریکٹرس کو سڑک پر رکھ دیا تھا۔ اس موقع پر کسانوں نے کہا کہ وہ کئی دنوں سے مارکٹ یارڈس آرہے ہیں تاہم ان کی پیداوار کی خریداری ہنوز شروع نہیں کی گئی جس سے ان کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے،

مارکٹ یارڈ آفس میں مناسب سہولیات کی بھی کمی ہے۔ اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کے لئے آنے والوں کے لئے پانی، بجلی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگراچانک بارش ہوگئی تو ان کی پیداوار متاثر ہوگی اور ان کے نقصان کی بھرپائی کون کرے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریاستی حکومت اس مسئلہ پر فوری طورپر توجہ دیتے ہوئے مونگ پھلی کے کسانوں سے مکمل مونگ پھلی کی خریداری کویقینی بناتے ہوئے ان کو راحت دے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bharatiya Kisan Sangh on Cattle: مظفر نگر میں مختلف مسائل پر بھارتیہ کسان سنگھ کا میمورنڈم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.