ETV Bharat / state

Peace March Organized in Hyderabad: حیدرآباد میں امن مارچ کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 9:55 PM IST

پیس مارچ کا مقصد آپسی محبت، بھائی چارہ، گنگاجمنی تہذیب کو فروغ دینا ہے- موجودہ حالات میں فسطائی طاقتیں آپسی بھائی چارہ بگاڑنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں- Peace March organized in Hyderabad

حیدرآباد میں امن مارچ نکالا گیا
حیدرآباد میں امن مارچ نکالا گیا

تلنگانہ پیس اینڈ یونٹی و پیوپلز آرگنائیزیشنس کے زیر اہتمام مجسمہ بابو جگجیون رام ایل بی اسٹیڈیم بشیر باغ' سے مجسمہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر تلگو تلی فلائی اوور ٹینک بنڈ تک انعقاد عمل میں آیا۔ پیس مارچ میں خالدہ پروین' پدماجاشاہ' کرن وسسا اور ماریہ تبسم سمیت دیگر لوگوں نے کثیر تعداد شرکت تھی- Peace March organized in Hyderabad

حیدرآباد میں امن مارچ نکالا گیا

اس موقع پر مارچ کے ذمہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پیس مارچ کا مقصد آپسی محبت، بھائی چارہ اور گنگاجمنی تہذیب کو فروغ دینا ہے- موجودہ حالات میں فسطائی طاقتیں آپسی خیرسگالی بگاڑنے کی مذموم منصوبہ میں مصروف ہیں- سماج میں کسی نہ کسی مسئلہ کو پیدا کر کے ہندؤوں اور مسلمانوں میں خلفشار، منافرت و فرقہ پرستی پیدا کر کے سماج کو ذات پات مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہے-'

'ایسے میں پیس مارچ وقت کا تقاضہ ہے تاکہ ملک کی عوام میں شعور بیداری پیدا کر کے آپسی اتحاد ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے اور پیدا کی گئی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے، جمہوریت کی پرامن فضاء کو پراگندہ ہونے سے محفوظ رکھا جاسکے- وہیں دوسری جانب سیاسی مفاد پرست منافرت پھیلانے والے ٹولے اور ان کے ضرر رساں منصوبہ و عزائم کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جاسکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.