ETV Bharat / state

PDS Rice Seized in Siddipet: تلنگانہ کے سدی پیٹ میں عوامی نظام تقسیم کے 33 ٹن چاول ضبط - تلنگانہ میں پولیس نے چاول ضبط کیا

پولیس نے کہاکہ مدھیہ پردیش کی نمبر والی گاڑی کے ذریعہ یہ چاول غیرقانونی طورپر منتقل کیاجارہا تھا۔پولیس نے اس گاڑی کو روکا اور یہ چاول ضبط کیا۔ PDS Rice Seized in Siddipet

تلنگانہ کے سدی پیٹ میں عوامی نظام تقسیم کے 33 ٹن چاول ضبط

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 1:07 PM IST

تلنگانہ کے سدی پیٹ میں ٹاسک فورس پولیس نے عوامی نظام تقسیم کے 33 ٹن چاول کو ضبط کیا۔ PDS Rice Seized in Siddipet یہ ضبطی پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔ چاول کو ضلع کے ویلم پاٹلہ گاوں کے قریب غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا۔ ایک اطلاع پر ٹاسک فورس پولیس نے یہ کارروائی کی۔ PDS Rice Seized in Siddipet۔ پولیس نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی نمبر والی گاڑی کے ذریعہ یہ چاول غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے اس گاڑی کو روکا اور یہ چاول ضبط کیا۔

پولیس نے کہا کہ ضلع کے حسن آباد ٹاؤن کے پی سمپت اور سی رویندر نے کم قیمت پر اس چاول کو استفادہ کنندگان سے خریدا تھا اور اس کو زائد قیمت پر فروخت کرنے کا منصوبہ تھا۔ پولیس نے کہا کہ دیگر ملزمین کی شناخت مدھیہ پردیش کے رہنے والے لاری ڈرائیور ارون کھاڑے اور راہل کھاڑے کے طورپر کی گئی ہے۔ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس نے عوامی نظام تقسیم کے چاول کو غیر قانونی طور پر خریدنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاانتباہ دیا۔ انہوں نے شہریوں سے خواہش کی کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی پولیس کو اطلاع دی جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.