جناسینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے حال ہی میں سڑک حادثہ میں ہلاک ان کی پارٹی کے سرگرم کارکن کے سیدو کے ارکان خاندان کو 5 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ اداکار سے سیاست داں بنے پون کلیان نے تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے گوپاراجوپلی گاوں میں سیدو کے ارکان خاندان سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیدو کی اہلیہ سومتی سے تعزیت کا اظہارکیا۔ جناسینا پارٹی کے صدر نے سیدو کے بیٹے کی صحت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں جو اس حادثہ میں زخمی ہوگیا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ پارٹی سیدو کے بچوں کی تعلیم اور صحت کی ذمہ داری قبول کرے گی۔ Pawan Kalyan on Jana Saina Worker
یواین آئی