ETV Bharat / state

قطب شاہی دور کا مشک محل خستہ حالی کا شکار

تاریخی شہر حیدرآباد میں قطب شاہی دور کا اب محض ایک ہی محل باقی ہے۔ حیدرآباد میں کئی تاریخی عمارتیں قدیم دور میں تعمیر کی گئیں، جن میں ایک مشک محل بھی ہے۔

pathetic condition of mushk mahal in hyderabad
قطب شاہی دور کا مشک محل خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 5:29 PM IST

قطب شاہی دور کے آخری تاجدار ابوالحسن تانا شاہ کے دور کے بزرگ حضرت میاں مشک رحمتہ اللہ علیہ نے مشک محل کی تعمیر کروائی تھی۔ تاریخی واقعات میں یہ بھی ذکر ہے کہ محل کی بنیاد میں مشک و امبر جیسی عطریات کا استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کئی برسوں تک اس محل سے خوشبو آتی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

قطب شاہی دور کا ایک محل اب تک موجود ہے، لیکن اب یہ محل خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔ محل کی درو دیواروں پر جھاڑیاں اُگ آئی ہیں اور اس میں بڑے بڑے دراڑ پڑ چکے ہیں۔

مشک محل کے اندرونی حصے میں جانا کافی مشکل ہے۔ محل کے اطراف و اکناف میں ناجائز قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔

pathetic condition of mushk mahal in hyderabad
مشک محل خستہ حالی کا شکار

مزید پڑھیں:

بزرگ شہریوں کا عالمی دن

حیدرآباد کے مشہور و معروف مورخ ڈاکٹر محمد صفی اللہ نے اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کو بتایا، 'جس طرح قطب شاہی گنبدان کا طرز و توسیع کا کام کیا جارہا ہے، اس طرح مشک محل کے رکھ رکھاؤ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر اس محل کو عوامی تفریح گاہ بنا دیا جائے تو حکومت کو اس سے آمدنی بھی ہوگی اور یہ دور دور تک مشہور بھی ہوجائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.