ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے خیریت آباد آر ٹی اے دفتر کا ان مالکان نے محاصرہ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس کی بھاری تعداد وہاں پہنچ گئی۔
ان احتجاجیوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان احتجاجیوں نے ٹیکس کی معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کو کافی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کی حمایت کرے۔
اس احتجاج کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے اس علاقہ میں کشیدگی بھی دیکھی گئی۔