ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi on 17 September سترہ ستمبر کو قومی یکجہتی کا دن منانا چاہیے اویسی - قومی یکجہتی کا دن

ایم آئی ایم کے سربراہ ورکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 17 ستمبر کو بی جے پی کو نفرت کی سیاست سے باز آنا چاہیے اور اس دن کو قومی یکجہتی کا دن منانا چاہیے۔ National Unity Day on September 17

Asaduddin Owaisi pc
Asaduddin Owaisi pc
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 2:17 PM IST

حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سقوط حیدرآباد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو 17 ستمبر کو قومی یکجہتی کا دن منانا چاہیے اور اس ضمن میں مجلس مرکزی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرنے والی ہے۔ اویسی نے مزید کہا کہ 17 ستمبر کو یقیناً لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام اور خون خرابہ ہوا اور خواتین کی عصمت ریزی کی گئی۔ Owaisi Said National Unity Day should be Celebrated on September 17

سترہ ستمبر کو قومی یکجہتی کا دن منانا چاہیے اویسی

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو مجلس قومی یکجہتی کے طور پر منائے گی اور مجلس کی جانب سے 16 ستمبر کے دن عیدگاہ میر عالم کے قریب جمع ہوکر ایک بائک ریلی منعقد کی جائے گی جو تیگل کنٹہ جائے گی جس کو ہم نے ترنگا ریلی کا نام دیا ہے۔ اور ایک عوامی جلسہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پریس کانفرنس کے دوران بہار میں ایک آٹھ سال کے کمسن لڑکے کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش کمار اور عظیم اتحاد کی حکومت میں ایک آٹھ سالہ مسلم کمسن لڑکے کو گرفتار کیا گیا اور اس پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اویسی نے کہا کہ 8 سال کے لڑکے کی گرفتاری پر اس کی ماں کا کیا ہوگا۔ اویسی نے پریس کانفرنس میں دیگر امور پر بات کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.