حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے قلب میں واقع دارالسلام میں مشترکہ مجلس عمل کے زیر اہتمام جلسہ عظمتِ مصطفیٰ منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کی صدارت بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کی۔ جلسہ عظمت مصطفیٰ سے مخلتف دینی وملی تنظیموں کے صدور اور ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسدالدین اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے اپنے محاسبہ کا وقت ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں کہ ان کی زندگیوں میں اللہ کے رسولﷺ کی سنت اور کردار کس حد تک ہے۔ ہمیں اس بات کو دیکھنا ہے کہ کیا ہم قرآن اور سنت کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمیں اللہ اور اس کے رسولﷺ سے محبت کے دعوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ Jalsa Azmat e Mustafa Hyderabad
انہوں نے امت مسلمہ سے کہا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں‘ انہو ں نے کہا کہ اگر مسجدوں کے بجائے پبس کو آباد کریں گے تو یہ مشکلات آئیں گی‘ انہوں نے کہااگر ہم عصمت ریزی کریں گے تو یہ مشکلات آتی ہی رہیں گی۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ اگر ہم پبوں میں بیٹھیں گے اور دعویٰ کریں گے کہ ہم اللہ کے رسولﷺ سے محبت کرتے ہیں تو یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ Owaisi on Nupur sharma in Jalsa Azmat e Mustafa Hyderabad
اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم ایک وقت میں شیطان اور خدا کو راضی نہیں کرسکتے۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں انقلاب پیدا کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کو دین کو سیکھنے اور اس پر عمل کرنے سے ہی انقلاب پیدا ہوگا، اپنی اولاد کی پرورش قرآن و سنت کے مطابق کریں۔ ہمیں مساجد کو آباد کرنا ہوگا۔ ہمیں زندگیوں میں انقلابی تبدیلی پیدا کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ گستاخ رسولﷺ کے منہ پر طمانچہ رسید کرنے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔
‘انقلاب اولاد کی پرورش قرآن و سنت کے مطابق پیدا ہوگا‘ انقلاب اس وقت پیدا ہوگا جب ہم مساجد کو آباد کریں گے‘ انہوں نے نمازوں کی پابندی کی تاکید کی اور کہا کہ زندگیوں میں انقلابی تبدیلی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ رسولﷺ کے منہ پر طمانچہ رسید کرنے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔ اللہ کے رسولﷺ عالم انسانیت کی سب سے اہم اور برگزیدہ شخیصت ہیں۔ نبیؐ کی سیرت اسلام پر کی جانے والی دشنام طرازیوں کا جواب دینے کے لیے کافی ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ تعلیمات محمدی ؐ کو عام کرکے اسلام پر حملوں کو ناکام بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والوں اور اسلام کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کے خلاف سخت سزا متعین کی جائے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نپپور شرما کی گستاخی کی ہم مذمت کرتے ہیں اور بی جے پی کی جانب سے گستاخ کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت تلنگانہ گستاخ نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف قانونی کارروائی میں تیزی لائے اور اسے گرفتار کرے۔ Owaisi on Nupur sharma
یہ بھی پڑھیں:
- Nupur Sharma Case: محمد صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے نبی ہیں، فاطمہ جبیں
- Hyderabad Protests over Prophet Remarks: اہانت رسول کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج، مہدی پٹنم میں لاٹھی چارج
اس جلسۂ عام سے محمد حسام الدین جعفر پاشاہ، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا رحیم الدین انصاری، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ، مولانا سید علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ، ڈاکٹر اسماء زہراء صدر شعبۂ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآ غا، مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی، مولانا سید آل مصطفی قادری کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان کا مقابلہ کرنے اپنی زندگیوں میں اسلام کو داخل کرنا ہوگا۔