سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے دہلی میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد میں شہریت قانون کے خلاف کئی مظاہرے ہوئے، جس میں مظاہرین پر پولیس نے زیادتی کی، لوگوں کو گرفتار کیا گیا لیکن اویسی خاموش رہے۔
لیکن یہی مظاہرے اویسی نے خود کیے مگر ان کے پروگرامز پر پولیس نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ وہ اپنے علاوہ کسی بھی مسلم قیادت کو دیکھنا نہیں چاہتے۔
کانگریسی رہنما نے مزید الزام لگایا کہ اسد الدین اویسی ایک ایسا رہنما ہے جو اپنے علاوہ کسی بھی مسلم قیادت کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ دیگر علاقوں میں مسلم قیادت کو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔
حیدر آباد کے کانگریسی رہنما شبیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندررمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اویسی کے اصل مالک ہیں۔