دو جون کو ریاست تلنگانہ کا فارمیشن ڈے منایا جاتا ہے اور یہ ریاست کا چھٹواں فارمیشن ڈے ہے۔ اسی موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں صنعتی گروتھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ( تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل پالیسی ) کے تحت بارہ ہزار سے زائد صنعتوں کو اجازت دی گئی ہے۔ جو 2015 میں لانچ کی گئی تھی۔ اور یہ صنعتیں چودہ لاکھ سے زائد افراد کے روزگار کا سبب بنی ہوئی ہے۔
دو جون کا تلنگانہ کا چھٹواں فارمیشن ڈے ہے اور اسی دن وزیر اعلی بھی وزارت اعلی کے آفس میں اپنے چھ سال مکمل کریں گے۔
ریاست میں مقامی سرمایہ کاروں کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاروں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
کے سی آر حکومت نے تعلیم، طب، بجلی اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں اقدامات کیے ہیں۔