ETV Bharat / state

Flood in Telangana تلنگانہ میں بارش سے 130 سے زائد دیہات زیرآب، کونسل میں حکومت کا انکشاف - حیدرآباد میں شدید بارش کے سبب سیلاب

ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں پچھلے کچھ دنوں میں حالیہ شدید بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیش آئی ہیں کئی اضلاع میں متعدد دیہات زیر آب ہوگئے ہیں۔ Flood in Telangana

flood in telangana
flood in telangana
author img

By

Published : Aug 3, 2023, 2:06 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل نے آج ریاست میں حالیہ شدید بارش کے اثرات پر مختصر بحث کی۔ حکومت نے انکشاف کیا کہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ تک بارش کی وجہ سے 130 سے زائد دیہات زیر آب آگئے اور 27 ہزار سے زائد افرادکو 157 امدادی مراکز منتقل کیا گیا۔ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے وزراء نے کونسل کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں کئے گئے راحت اقدامات سے آگاہ کیا۔ حکومت نے کہا کہ سڑکوں اور بجلی کے شعبہ کے ساتھ ساتھ مکانات کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے کہا کہ تالابوں میں بننے والے ڈیموں کی مرمت پر 100 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، سڑکوں کی تعمیر نو پر 3 ہزار200 کروڑ روپے اور پاور سیکٹر پر 60 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ شہری علاقوں میں 7500 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا اور 630 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: مرکزی ٹیم کی آمد

وہیں دوسری جانب تلنگانہ میں حالیہ بارش سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے کیلئے مرکز کی ٹیم نے ملگ ضلع کے ایجنسی علاقوں کا دورہ کیا۔ گووندا راؤ پیٹ منڈل کی قومی شاہراہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے بات کی۔ مقامی افراد نے مرکزی ٹیم کو واضح کیا کہ غیر معمولی سیلاب کی وجہ سے پل کو عبور کرتے ہوئے 8 افراد کی موت ہوگئی۔ انہوں نے نئے مکانات کی تعمیر کی خواہش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے جمپنا ندی کے گاوں کی سمت ڈیم بنانے کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کریں گے اور اس کام کو جلد از جلد یقینی بنائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.