چار ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے مشہور عثمانیہ ہسپتال کے کنٹریکٹ آوٹ سورسنگ ملازمین نے ہسپتال کے احاطہ میں بدھ کو احتجاجی دھرنا منظم کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےملازمین نے کہاکہ کورونا وبا کی صورتحال کے دوران بھی وہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود ان کی تنخواہیں ادانہیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کام کے بوجھ کے باوجود وہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے برہمی ظاہرکرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ان کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔انہوں نے فوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گاندھی ہسپتال کے آوٹ سورسنگ ملازمین کی طرز پر ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:سرمونڈھنے کا معاملہ: 'نکسل تحریک میں شمولیت کے لئے اجازت دی جائے'