قومی شاہراہ کی ہر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔آرٹی سی بسوں، کاروں،آٹوز کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کی بھی تلاشی لی گئی۔
پولیس نے اسی دوران ایک آٹو سے بڑے پیمانہ پر گٹکھا اور گانجہ ضبط کیا۔پولیس کو دیکھ کر گانجہ کو وہیں پھینک کر ایک نوجوان نے فرارہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس نوجوان کو پکڑلیا۔
پولیس نے پان شاپس کے رولنگ پیپرس کو بھی ضبط کرلیا۔پولیس نے کہاکہ پان شاپس پر زردہ، تمباکو کی اشیا،گٹکھا رکھنے پر معاملات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رولنگ پیپرس کا استعمال گانجہ کے لئے کیاجاتا ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گانجہ یاگٹھکے سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع پولیس کو دیں۔یہ اطلاع راز میں رکھی جائے گی۔
یو این آئی