پروفیسر سید علیم اشرف، ڈین کے بموجب روزانہ سہ پہر 3 بجے تا 5 بجے شام آئی ایم سی کے یوٹیوب چینل پر آن لائن راست سیشن ہوں گے۔ تمام طلبہ سے youtube.com/imcmanuu پر پروگرام کے مشاہدہ کی درخواست کی گئی ہے۔ افتتاحی دن جناب عبدالرحیم ”آجرین کیا دیکھتے ہیں (کس طرح انٹرویو کا سامنا کیا جائے)“ پر اظہار خیال کریں گے۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی میزبان ہوں گے۔
23/ فروری کو جناب محمد سمیع الدین ”ریزیوم کی تیاری کا موثر طریقہ“ پر اظہار خیال کریں گے۔ جناب جمیل احمد میزبان ہوں گے۔ 24 / فروری کو جناب محمد اسلم ”گروپ مباحث (جی ڈی)، صرف ایک منٹ (جے اے ایم)، خود کا تعارف“ پر لیکچر دیں گے۔ ڈاکٹر جرار احمد میزبان ہوں گے۔
25/ فروری کو ”مؤثر ترسیلی مہارتیں اور سافٹ اسکلس“ پر جناب محمد معظم اظہار خیال کریں گے۔ محترمہ عصمت فاطمہ میزبان ہوں گی۔ 26/ فروری کو ”ملازمت کی تلاش میں بہتری کیسے؟ (مختلف ملازمتوں کی تلاش کے احکامات)“ جناب وسیم جاوید کا پریزنٹیشن ہوگا۔ ڈاکٹر کے ایم ضیاء الدین میزبان ہوں گے۔