اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک اسکولوں اور دینی مدارس کے اساتذہ کے لیے منعقد ہونے والے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 23/ فروری کو صبح 11:30 بجے مقرر ہے۔
افتتاحی پروگرام کی صدارت یونیورسٹی کے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، انچارج وائس چانسلر کریں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، انچارج رجسٹرار کی سر پرستی میں آن لائن ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ پرائمری اسکول ٹیچرس (ٹی آر ٹی)، ہائی اسکول ٹیچرس (ٹی جی ٹی) اور پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس (پی جی ٹی)، نیز دینی مدارس کے اساتذہ https://forms.gle/dQaevidao1WWo8L37 لنک پر مفت اندراج کر سکتے ہیں۔ آئی ایم سی،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر روزانہ ساڑھے گیارہ تا دیڑھ بجے دن ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
اردو میڈیم ٹیچرس کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے منعقد ہو نے والے اس ورکشاپ میں کمپیوٹر کی بنیادی مہارتوں سے متعلق ماہرین تبادلہئ خیالات کریں گے۔شرکا کو ای۔سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لئے مرکز کے اساتذہ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی (9666417731)، مصبا ح انظر (9948412484) اور ڈاکٹر محمد اکبر (8373984391) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔