ETV Bharat / state

تلنگانہ: ہر شہری مقامی ادارہ میں ایک ٹری پارک کا منصوبہ - حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ٹری پارکس

وزیر بلدی نظم و نسق تارک راما راو نے کہا کہ 'ریاستی حکومت تمام 141 شہری ادارہ جات مقامی بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ٹری پارکس بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔'

تلنگانہ: ہر شہری مقامی ادارہ میں ایک ٹری پارک کا منصوبہ

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 9:26 PM IST

ریاست تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق تارک راما راو نے ہر شہری مقامی ادارہ میں ایک ٹری پارک کے تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ریاست بھر کے تقریبا 90 شہری ادارہ جات مقامی میں اربن فاریسٹ بلاکس کی تعمیر کی بھی ہدایت دی۔

راو نے ریاست میں 20 جون سے شروع ہونے والے سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتاہارم کے چھٹویں مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ لیا۔

انہوں نے عوامی منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ 'وہ اس پروگرام میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 'یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ لگائے گئے پودوں کا تحفظ کرے اور ان کی بقا کو یقینی بنائے۔ ساتھ ہی ان لگائے گئے پودوں کو پانی ڈالنے، ان کے اطراف ٹری گارڈس لگانے کے بھی انتظامات کئے جائیں۔'

انہوں نے ہر جمعہ کے دن کو گرین ڈے کے طور پر منانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شہری ادارہ جات مقامی کا سالانہ دس فیصد بجٹ متعلقہ شہروں اور ٹاونس میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہر بلدیہ میں نرسری ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت تمام 141 شہری ادارہ جات مقامی بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں ٹری پارکس بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.