کچرے میں ہوئے دھماکہ میں کچراچننے والا ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے مشیرآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں آج صبح پیش آیا۔
ناگیا وائٹ ہاوز ہوٹل کے قریب ایک شخص کچرا چن رہا تھا کہ اچانک کچرے میں دھماکہ ہوا اور وہ گر پڑا۔
مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جو وہاں پہنچی اور اس کو علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ پینٹ کا کنٹینر جو کچرے میں پھینک دیاگیا تھا، دھماکہ اس کی وجہ سے ہوا ہے۔
پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ اس علاقہ کا معائنہ کیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد میں بے چینی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی ایم گوپال،تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن اور دیگر نے اس علاقہ کا معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔