ریاست تلنگانہ میں بدھ کو حیدرآباد کے ٹینک ڈیم روڈ پر بس اور ٹیکسی کے تصادم Accident in Hyderabad میں ایک تین سالہ بچی کی موت ہوگئی اور اس کے والدین اور ٹیکسی ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹیکسی ڈرائیور نے ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد وہ مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔
اس ٹکر میں ٹیکسی میں موجود لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور اس کے سرپرست اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Kupwara: کپواڑہ میں سڑک حادثہ، ایک کمسن ہلاک
خاندان کے تینوں افراد رائے دُرگم سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے۔ متوفی لڑکی کے والدین کو سکندرآباد کے کارپوریٹ اسپتال Secunderabad Corporate Hospital میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کی حالت مستحکم ہے اور ڈرائیور کو گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔