ETV Bharat / state

کار حادثے میں ایک شخص ہلاک - ٹی آر ایس رکن اسمبلی کار حادثہ

ریاست تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی کی کار کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

کار حادثے میں ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Sep 16, 2019, 12:21 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:37 PM IST

ریاست تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی کی کار کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

یہ حادثہ گذشتہ شب حیدرآباد۔سری سیلم ہائی وے کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب رکن اسمبلی جئے پال یادو کی کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور ایک مزدور کو ٹکر دے دی۔

رکن اسمبلی کلواکرتی سے حیدرآباد جارہے تھے۔

حادثہ کے نتیجہ میں مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔مقامی افرادنے بتایا کہ اس حادثہ کے بعد رکن اسمبلی دوسری کار میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے۔

رکن اسمبلی کے رویہ پر مقامی افراد نے برہمی ظاہر کی اور دھرنا دیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک بڑے پیمانہ پر جام ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

مہلوک کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیاکہ رکن اسمبلی، اس واقعہ پر ان کو معاوضہ کے طورپر20لاکھ روپئے اداکریں۔

Intro:Body:

fsdfsdfsd

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.