حیدرآباد کے سرورنگر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
ایک بوڑھی عورت جو صبح کے وقت سیر کے لئے گئی تھی۔ حادثاتی طور پر کھائی میں گر گئی اور اس کی موت ہوگئی۔ مقامی رکن اسمبلی سدھیر ریڈی، کو اس معاملے کا پتہ چلتے ہی انھوں نےفوری طور پر حکام کو آگاہ کیا۔
یہ واقعہ سرور نگر میں پیش آیا جہاں صبح چہل قدمی کے دوران حادثاتی طور پر کھائی میں گرنے کے بعد اس سے متصل نالے میں بہ گئی۔
سروور نگر تالاب کے تحت واقع کودنڈرام نگر میں واقع شاردا نگر کی رہنے والی 80 سالہ سروجا صبح 6 بجے کے قریب گھر سے سیر کے لیے نکلیں۔ اور حادثاتی طور پر نالے میں گرکربہ گئی۔
رکن اسمبلی سدھیر ریڈی فوری طور پر مقام حادثہ پہنچے اور ڈی آر ایف ٹیم، پولیس اور جی ایچ ایم سی اہلکاروں کو الرٹ کیا۔ خاتون کی لاش چیتنیاپوری میں ہنومان نگر نہرسے ملی۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال پہنچایا گیا۔