ETV Bharat / state

Osmania Hospital Building Closed عُثمانیہ ہاسپٹل کی قدیم عمارت مقفل

حیدرآباد میں واقع برسوں پُرانے عُثمانیہ ہاسپٹل کی قدیم عمارت کو خستہ حالی کے سبب مقفل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد لوگوں نے ہاسپٹل کی عمارت کی تزئین کاری کر کے اسے دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Osmania Hospital is Dilapidated

Osmania Hospital Building Closed
عُثمانیہ ہاسپٹل کی قدیم عمارت مقفل
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 4:31 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں علاج و معالجے کے لیے ملک و بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں۔ سنہ 1910ء میں موسی ندی کے کنارے واقع افضل گنج میں آصف جاہی سلطنت کے آخری نظام نواب میر عثمان علی خان بہادر نے 21 ایکڑ ارضی پر عُثمانہ ہاسپٹل تعمیر کروایا تھا جو ایک ہزار سے بیڈ بستر پر مشتمل ہے۔ اس ہاسپٹل سے 16 مختلف ہاسپٹل جُڑے ہوئے ہیں۔ تاہم اب عُثمانیہ ہاسپٹل کی قدیم بلڈنگ کو مقفل کردیا گیا ہے۔ ہاسپٹل کی پُرانی بلڈنگ کے اندورنی حصوں میں پانی داخل ہورہا ہے۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ 'عُثمانیہ ہاسپٹل کی عمارت کی تزئین کاری کر دینے سے یہ بلڈنگ برقرار رہ سکتی ہے۔ حکومت اس کو بلڈنگ منہدم کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہائی کورٹ نے انہدام پر پابندی لگا دی ہے۔ اس بلڈنگ کی مرمت اور تزئین کاری کرنے کے لیے وزیر صحت ہریش راؤ نے وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ اب تک وفا نہیں ہوسکا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ، وزیر صحت ہریش راؤ اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی سے مطالبہ کیا کہ عُثمانیہ ہاسپٹل کی قدیم بلڈنگ کی مرمت اور تزئین کاری کا کام جلد شروع کروائیں۔ Osmania Hospital Closed Due Dilapidation

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.